اردو نیوز اپڈیٹس

غزہ کیلئے امدادی سامان لے جانے والے سمندری جہاز پر ڈرون سے بمباری

پاکستان نیوز پوائنٹ
غزہ کیلئے امدادی سامان اور رضا کاروں کو لے جانے والے سمندری جہاز کو بین الاقوامی بحری راستے پر بمباری سے نشانہ بنایا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی فلاحی تنظیم فریڈم فلوٹیلا کولیژن نے کہا ہے کہ مالٹا میں بین الاقوامی پانی میں غزہ کے لیے امدادی سامان اور رضا کاروں کو لے جانے والے بحری جہاز پر ڈرونز سے حملہ کر کے نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق این جی او نے ایک ویڈیو شئیر کی تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ حملہ کس نے کیا اور حملے میں زخمیوں سے متعلق بھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی۔فلاحی تنظیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے کے ذریعے خاص طور پر بحری جہاز کے جنٹریٹر کو نشانہ بنایا گیا. جس کے باعث 30 فلاحی ملازمین والا جہاز ڈوبنے کے خطرے سے دوچار ہے۔فلاحی تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سائپرس کی جانب سے ہنگامی امداد کی کال پر ایک کشتی بھیجی گئی۔ یاد رہے کہ فلاحی تنظیم غزہ میں اسرائیلی پابندیوں کے خاتمے کے لیے مہم چلا رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

22 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

22 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

22 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

22 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

22 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

22 hours ago