پاکستان نیوز پوائنٹ
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی مولانا خان زیب پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ،فائرنگ سے مولانا خانزیب اپنے ساتھی سمیت شہیدہو گئے، تین افراد زخمی ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور باجوڑ سے قومی اسمبلی کے سابقہ امیدوار مولانا خان زیب کو نامعلوم افراد نے تحصیل خار ہیڈ کواٹر سے چند قدم کے فاصلے پر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ ان کے ساتھ ایک اور ساتھی ڈاکٹر طارق بھی شہید ہوگئے۔ جبکہ واقعہ میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا خان زیب باجوڑ میں 13جولائی کو ہونے والے امن پاسون کے حوالے سے کمپین کررہے تھے کہ شنڈئی موڑ میں نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے مولانا خان زیب اور ان کے ایک ساتھی ڈاکٹر طارق بھی موقع پر شہید ہوگئے جبکہ تین ساتھی شدید زخمی ہوئے
