اردو نیوز اپڈیٹس

فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔عاصم افتخار احمد نے بتایا ہے کہ پاکستان نے فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق “نیو یارک اعلامیہ” کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ یہ اعلامیہ حال ہی میں نیویارک میں 28 تا 30 جولائی 2025 منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس کے نتیجے میں منظور کیا گیا۔پاکستانی مندوب کے مطابق اس اقدام کے ذریعے پاکستان نے فلسطین کے مسئلے پر اپنی دیرینہ اور اصولی پوزیشن کو دہرا دیا، پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور وہ ایک آزاد، قابل عمل اور متصل فلسطینی ریاست قائم کریں جس کی سرحدیں 1967 سے پہلے کی بنیاد پر ہوں اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، یہ موقف اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے عین مطابق ہے۔سفیر عاصم افتخار نے مزید کہا ہے کہ “نیو یارک اعلامیہ” کی توثیق اس حقیقت کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستان ہمیشہ ایک منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم رہا ہے۔پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں 64 ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں، پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کی جائے اور خطے میں ایک منصفانہ امن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

22 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

22 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

22 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

22 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

22 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

22 hours ago