اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ متاثرین سے اظہارِ ہمدردی بحالی کی یقین دہانی

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلالپور پیروالا ملتان میں سیلاب ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین کو آبادکاری و بحالی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل کے دورے کا مقصد موجودہ سیلابی صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا، انہیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کی تفصیلات بتائی گئیں۔قصور اور ملتان کے سیلاب زدہ علاقوں کے اس دورے کا مقصد سول انتظامیہ اور فوج کے درمیان ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانا تھا تاکہ متاثرہ آبادی کو مؤثر امداد فراہم کی جا سکے، اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب اور سول انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔فیلڈ مارشل نے سول انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے اچھی حکمرانی اور عوام پر مبنی شمولیتی ترقی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ بار بار آنے والے سیلاب کے نقصانات سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے درکار انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جانے چاہئیں، ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سول اور فوجی اداروں کی مربوط کوششیں انتہائی اہم ہیں ، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج عوامی فلاح کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی بحالی اور آبادکاری کے عمل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔متاثرین نے بروقت امداد فراہم کرنے پر پاک فوج کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور، قصور اور ملتان، جلالپور پیروالا کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا تاکہ نقصانات کے حجم اور جاری امدادی سرگرمیوں کا اندازہ لگایا جا سکے۔سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا استقبال لاہور اور ملتان کور کے کمانڈرز نے کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

21 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

21 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

21 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

21 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

21 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

21 hours ago