اردو نیوز اپڈیٹس

فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، جہاں کمپنی نے اپنی مونیٹائزیشن پالیسی میں اہم تبدیلیاں متعارف کروا دی ہیں۔ نئی اپڈیٹ کے بعد اب کم فالوورز رکھنے والے صارفین کے لیے بھی فیس بک سے آمدن حاصل کرنا پہلے کے مقابلے میں آسان ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔تازہ معلومات کے مطابق فیس بک نے بعض پیجز اور پروفائلز کے لیے مونیٹائزیشن کے معیار میں نرمی کی ہے۔نئے نظام کے تحت اگر کوئی صارف اپنے فیس بک پیج پر صرف 28 دنوں کے اندر 3 لاکھ ویوز حاصل کر لیتا ہے تو فیس بک اسے ’کانٹینٹ مونیٹائزیشن ٹول‘ تک رسائی دے دے گا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ویڈیوز، ریلز اور دیگر مواد سے ڈالرز میں کمائی شروع کر سکتے ہیں۔اس سے پہلے فیس بک پر کمائی کے لیے کافی سخت شرائط موجود تھیں، جن میں کم از کم 10 ہزار فالوورز، 6 لاکھ منٹ کا واچ ٹائم اور مخصوص تعداد میں ویڈیوز اپلوڈ کرنا لازمی سمجھا جاتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ نئے کریئیٹرز کے لیے مونیٹائزیشن تک پہنچنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا تھا اور وہ دلبرداشتہ ہو کر کام چھوڑ دیتے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی سہولت سے ابھرتے ہوئے کانٹینٹ بنانے والوں کے لیے آمدن کے مواقع بڑھ سکتے ہیں، لیکن فیس بک کے قواعد و ضوابط اور مقررہ شرائط پر عمل کرنا بدستور ضروری رہے گا۔کمپنی کی رپورٹ کے مطابق یہ نئی تبدیلی ابھی ہر اکاؤنٹ یا پیج کے لیے دستیاب نہیں، بلکہ فی الحال صرف کچھ مخصوص صارفین ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

20 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

20 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

20 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

20 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

20 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

20 hours ago