اردو نیوز اپڈیٹس

بنوں میں سڑک کنارے دو بم دھماکے7 افراد جاں بحق 3 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
بنوں میں سڑک کنارے نصب بم دھماکوں سے 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر بنوں کے علاقے مرکہ بیرا میں دو دھماکوں میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ڈی پی او یاسر آفریدی کے مطابق سڑک پر نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر مسافر وین میں سوار 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈی پی او نے بتایا کہ کچھ دیر بعد دوسرا دھماکا ہو گیا، جس کی زد میں آ کر امدادی کارروائی کرنے والے 2 افراد بھی جاں بحق ہو گئے۔ڈی پی او یاسر آفریدی کے مطابق دوسرے دھماکے سے ایک گاڑی بھی متاثر ہوئی، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا بتانا ہے کہ مسافر وین گاؤں ہاتھی خیل سے بنوں آرہی تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

21 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

21 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

21 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

21 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

21 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

21 hours ago