اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات باہمی اُمور پرتبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر(Field Marshal Syed Asim Munir) سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی جس میں عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے،جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعلقات اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک سعودی عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا،پاکستان اور سعودی عرب کے اسٹریٹیجک عسکری تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔دفاعی اشتراک ،سیکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔قبل ازیں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا،سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہدا پر پھول بھی رکھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بارہ بلوں کی منظوری دے دی۔ایوانِ…

23 hours ago

حوثی ملیشیا کے حملے ناقابل قبول سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثیوں…

23 hours ago

امریکا ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے…

23 hours ago

الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے مصدق ملک

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے کہا ہے کہ…

23 hours ago

امریکی ایف بی آئی کا حساس جرائم کا ڈیٹا بیس ہیک کرلیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے حساس سرکاری ادارے سائبر حملوں کی زد میں آگئے، ایف…

23 hours ago

ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے نئے زیر زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کر دی،…

23 hours ago