پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، ایرانی وفد کی قیادت وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتِ حال اور بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فریقین نے مشترکہ سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ممکنہ راستے تلاش کرنے پر بھی گفتگو کی۔ فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے دونوں برادر ممالک کے درمیان مسلسل رابطے، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ یورپی…
پاکستان نیوز پوائنٹ یمن میں حوثی باغیوں کی پیش قدمی کے دوران سعودی عرب نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال تقریباً 46 فیصد کمپنیاں ملازمین کی…