اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف آف ڈیفنس سروسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جرمنی کے 3 روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے 62ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل کی جرمن وزیر داخلہ، مشیر خارجہ اور چیف آف ڈیفنس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کی برازیل کے جوائنٹ سٹاف سربراہ اور لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں دفاعی تعاون، عالمی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

11 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

11 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

11 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

11 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

11 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

11 hours ago