اردو نیوز اپڈیٹس

قطر کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان اقتصادی و تکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ
قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے عزم کااعادہ کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔وزارت اقتصادی امور سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیر تجارت جام کمال خان اور قطری وزیر تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی و تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے اور قطر کی جانب سے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی اور قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے درمیان براہِ راست روابط مضبوط بنانے، ثقافت اور میڈیا کے شعبے میں ’’ایئر آف کلچر‘‘ پروگرام شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ اجلاس میں فلم، ڈراما اور ثقافتی پروگراموں کی مشترکہ پروڈکشن کی حوصلہ افزائی کی گئی، ٹرانسپورٹ میں برقی، خودکار اور ہائیڈروجن گاڑیوں کی ٹیکنالوجی پر تعاون پر اتفاق ہوا. موٹروے اور انفرا اسٹرکچر منصوبوں میں قطری سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ پاکستان–قطر ایوی ایشن اتھارٹیز کے درمیان جلد مشاورتی اجلاس ہوگا. تعلیم و تربیت میں تعاون کے لیے ایگزیکٹو پروگرام تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ قطر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے درمیان شراکت پر زور دیا گیا اور ہنرمند پاکستانیوں کی قطر میں تعیناتی کے لیے نئے لیبر ایم او یو کی تیاری پر بات چیت ہوئی۔اجلاس میں دونوں ممالک نے جے ایم سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

اگلے آنے والے چند دنوں میں تیل مزید مہنگا دفاتر 4 دن جبکہ سکولوں کو 2ہفتے کی چھٹیاں وزیراعظم کا قوم سے خطاب

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا قوم سے خطاب جاری ہے ۔وزیر اعظم نے کہا…

15 hours ago

صرف وزیراعلیٰ کے پی ہی نہیں بلکہ ہم سب یہی چاہتے ہیں کہ عوام پر مالی بوجھ نہ پڑے وزیر پیٹرولیم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ملکی توانائی کی…

15 hours ago

پاکستان نے افغانستان میں کسی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا عطاء تارڑ کی تردید

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے…

15 hours ago

مریم نواز کا صوبائی وزرا کیلئے سرکاری فیول بند اور سرکاری افسران کا فیول الاؤنس 50 فیصد کم کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزرا…

15 hours ago

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسٹیٹ بینک نے آئندہ تین ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان…

15 hours ago

ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 4 دہشتگرد ہلاک اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4…

15 hours ago