اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا نے روس کی 2بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں روسنیفٹ اور لوک آئل پر پابندی عائد کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ روس پر پابندیوں کا مقصد صدر پیوٹن پر جنگ بندی کیلئے دبائو ڈالنا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں نیٹو سیکرٹری جنرل کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت بڑا دن ہے ، آج روس کی 2 بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں لگائی اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہم آئندہ کیا کرنے جارہے ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن دورمیں شروع ہوئی جسے روکنے کی کوشش کررہا ہوں۔ امید ہے پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی۔امریکی صدر نے پیوٹن سے ملاقات کی منسوخی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن سے ملاقات کرنا مناسب نہیں لگا، اسلئے ملاقات منسوخ کردی۔صدر ٹرمپ نے کہاکہ روس یوکرین جنگ تقریبا 4 سال سے جاری ہے، اس میں ہزاروں اموات ہوئی ہیں اور میرا خیال ہے کہ اب فریقین امن چاہتے ہیں، ہم بھی اس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور اس حوالے سے چینی صدر شی جن پنگ سے بات کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی، یوکرین کو روس میں لانگ رینج میزائل کی اجازت کی خبرغلط ہے، یوکرین امریکا کے نہیں یورپی میزائل روس کے خلاف استعمال کررہا ہے، روس یوکرین جنگ میں ہر ہفتے ہزاروں اموات ہو رہی ہیں۔امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک بار پھر پاک بھارت جنگ روکنے کا ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے مشرقی وسطی اور پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں رکوائیں۔صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ روس یوکرین جنگ بھی جلد ختم ہوجائے گی۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین اور کوریا کے دورے کے دورن چینی صدر سے ملاقات طے ہے، امید ہے پابندیاں روسی صدر کو سوچنے پر مجبور کر دیں گی، بائیڈن امریکا کی تاریخ کے بدترین صدر تھے، امریکا میں غیر قانونی داخل ہونے والوں پر بجٹ خرچ نہیں کر سکتے۔نیو سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روس پر مزید پابندیوں کا مقصد صدر پیوٹن پر جنگ بندی کیلئے دبائو ڈالنا ہے، اس وقت روس یوکرین مذاکرات کی میز پر نہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

9 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

9 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

9 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

9 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

9 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

9 hours ago