اردو نیوز اپڈیٹس

صرف وزیراعلیٰ کے پی ہی نہیں بلکہ ہم سب یہی چاہتے ہیں کہ عوام پر مالی بوجھ نہ پڑے وزیر پیٹرولیم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ملکی توانائی کی 90 فیصد ضروریات امپورٹ کرتے ہیں اور جب عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ہمیں بھی بجٹ میں یا پھر فوری قیمتیں بڑھانا پڑتی ہیںان خیالات کا اظہار وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت عوام پر غیر ضروری بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، صرف وزیراعلیٰ کے پی ہی نہیں بلکہ ہم سب یہی چاہتے ہیں کہ عوام پر مالی بوجھ نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر یہ دونوں اقدامات نہیں کرتی تو ایندھن کی فراہمی کم ہوجائے گی، آبنائے ہرمز بند ہونے سے پاکستان میں اب 20 دن میں ایندھن پہنچے گا۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ وفاق اور صوبے بہت جلد اپنے اخراجات کم کرتے ہوئے نظرآئیں گے، جنگی ماحول میں یہ غیریقینی صورتحال ہے کیونکہ جنگ ختم ہونے کی تاریخ کسی کو نہیں پتہ۔ انہوں نے بتایا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے لائسنس کا تقاضا ہے کہ انہیں 22 دن کا اسٹاک رکھنا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کمپنیوں کے منافع کا کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال مزید خراب ہوئی تو متبادل ذرائع کی طرف جانا پڑے گا جو بہت مہنگا پڑے گا، سپلائی چین کیلئے متبادل راستے تو موجود ہیں مگر قیمتوں میں فرق آسکتا ہے، حکومت سنجیدگی کے ساتھ ہر سطح پر قومی ایمرجنسی کے طورپر اقدامات کررہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن اصلاحات کا عمل آگے بڑھائیں گے وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا…

12 hours ago

مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی سلامتی پر…

12 hours ago

پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے وزیر اطلاعات عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے حق…

12 hours ago

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا آغاز آج سے کر رہے ہیں ڈی جی پیمرا کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) عائشہ منظور…

12 hours ago

پاک فوج کی افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی دہشتگردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے…

12 hours ago

ایف بی آئی پر بڑا سائبر حملہ انٹیلی جنس اہلکاروں کا حساس ڈیٹا لیک

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ملازمین کا حساس ڈیٹا مبینہ…

12 hours ago