اردو نیوز اپڈیٹس

قومی اسمبلی میڈیا اور رئیل اسٹیٹ سے متعلق اہم بلز منظور

پاکستان نیوز پوائنٹ
قومی اسمبلی کے اجلاس میں میڈیا اور رئیل اسٹیٹ سے متعلق بلز منظور کرلیے گئے، تاہم کورم پورا نہ ہونے کے سبب اجلاس ملتوی کردیا گی۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں مختلف اہم قانون سازی کے مراحل مکمل کیے گئے۔اجلاس کے دوران سینٹرز آف ایکسیلنس ترمیمی بل 2026 قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جبکہ فیڈرل گورنمنٹ رئیل اسٹیٹ منیجمنٹ اتھارٹی بل 2026 بھی ایوان میں پیش کیا گیا۔ دونوں حکومتی بل وزیر مملکت وجیہ قمر نے ایوان میں پیش کیے۔اجلاس میں علاقہ دارالحکومت اسلام آباد کے بزرگ شہری ترمیمی بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2025 کو زیر غور لانے کی تحریک منظور کی گئی، جس کے بعد پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا۔ یہ بل وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ایوان میں پیش کیا۔ اسی طرح ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن ترمیمی بل 2025 بھی قومی اسمبلی سے منظور ہوا، جو وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے پیش کیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اخباری ملازمین کے شرائطِ ملازمت سے متعلق ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا، یہ بل بھی وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ایوان میں پیش کیا۔اجلاس کے دوران جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کی، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے اراکین کی گنتی کی ہدایت دی۔ گنتی مکمل ہونے پر ایوان میں کورم نامکمل پایا گیا، جس کے باعث کورم مکمل ہونے تک اجلاس کی کارروائی معطل کر دی گئی۔بعد ازاں کورم پورا نہ ہونے کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس پیر شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

7 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

7 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

8 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

8 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

8 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

8 hours ago