پاکستان نیوز پوائنٹ
قومی اسمبلی میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔انکم ٹیکس ترمیمی بل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیش کیا، اپوزیشن نے اس بل کی مخالفت کی۔ اجلاس کے دوران متعدد دیگرقراردادیں بھی منظور کر لی گئیں۔قومی اسمبلی نے سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال بڑھانے کی قرارداد بھی منظور کرلی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ کسی بھی امیدوار کو پانچ مرتبہ مقابلے کی امتحان میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔سی ایس ایس امتحانات میں حصہ لینے والے امیدوار کیلئے زیا دہ سے زیا دہ عمر کی حد 30 کی بجائے 35 سال کی جائے۔یہ قرارداد ن لیگ کی رکن اسمبلی نوشین افتخار کی جانب سے پیش کی گئی۔قومی اسمبلی میں تحویل ملزمان ترمیمی بل 2025 اور پاکستان شہریت بل 2024 کو بھی منظور کر لیا گیا، دونوں بل وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پیش کیے، پاکستان شہریت بل کے تحت شہریت ایکٹ کی سیکشن 14 A اور سیکشن 4 میں ترامیم کی گئی ہیں۔اسمبلی اجلاس میں ایف بی آئی ایس ای ترمیمی بل 2024 بھی منظور کیا گیا، یہ بل فرح ناز اکبر نے پیش کیا، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے شق 3، 4 اور 6 میں ترامیم کی تجویز دیں جو منظور کر لی گئیں۔ایوان نے قومی اسمبلی رول 288 میں ترمیم بھی کثرت رائے سے منظور کی، پیپلز پارٹی کی رکن شرمیلا فاروقی کی طرف سے پیش کیا گیا چائلڈ میرج پر پابندی سے متعلق بل بھی قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا۔بعد ازاں اجلاس پیر شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ بھارت کے خلاف “معرکہ حق” میں جامِ شہادت نوش کرنے والے اسکاڈرن…
پاکستان نیوز پوائنٹ معرکہ حق، یوم تشکر/ وزیر اعظم پاکستان کا آرمی چیف کے ہمراہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہدائے وطن کو سلام.…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی معر کہ حق میں تاریخی فتح…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اپریل میں کرنٹ…