اردو نیوز اپڈیٹس

لاہور وکلا تنظیموں کا صدر لاہور پریس کلب سمیت تمام صحافیوں کا ساتھ دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
لاہور ہائیکورٹ بار، لاہور بار اور دیگر وکلا تنظیموں نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سمیت تمام صحافیوں کو ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر نعیم حنیف، کورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اشفاق کی قیادت میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے پولیس اور ایف آئی اے کے رویہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں احتجاج کیا۔اس موقع پر سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل کے ممبر سینئر قانون دان احسن بھون، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل، صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ، صدر لاہور بار ایسویسی ایشن مبشر الرحمٰن چوہدری، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار فرخ الیاس چیمہ، ایڈووکیٹ اظہر صدیق، مرید بھٹہ سمیت قانونی ماہرین اور وکلا تنظیموں نے صحافتی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔صدر پریس کلب ارشد انصاری نے تمام وکلا تنظیموں اور کورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز اختلاف رائے کو نہیں مانتے. پولیس صحافیوں کے گھروں پر چھاپے ماررہی ہے اور صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور ایف آئی اے والے سن لیں ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، ہم سچ بولتے رہیں گے، ہتھکڑٰیاں ہمارا زیور ہے۔انہوں نے کہا کہ 6 صحافیوں کو نیشنل کرائم ایجنسی نے نوٹس بھجوایا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں پولیس اور ایف آئی اے والے اختلاف رائے سننے کی عادت ڈالیں، صحافیوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی کو برداشت نہیں کریں گے۔صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ نے کہا کہ ارشد انصاری صاحب سینئر صحافی اور پریس کلب کے صدر ہیں.ہم صحافتی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں.ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران یاد رکھیں کہ وکلا اور صحافی متحد ہیں کسی بھی قسم کا غیر قانونی قدم اٹھایا تو وکلا بھی صحافیوں کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گے۔صدر لاہور بار مبشر الرحمٰن چوہدری نے کہا کہ صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کرنے والے کسی غلط فہمی کا شکار ہیں، پورے ملک کے وکلا صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل کرایم ایجنسی والو اپنے نوٹس واپس لو ورنہ وکلا صحافیوں کے ساتھ ملکر راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔صدر کورٹس جرنلسٹ ایسویسی ایشن محمد اشفاق نے کہاکہ ہم ڈرنے والے نہیں جتنے نوٹس بھجوانے ہیں بھجوائیں ہم جیلو بھرو تحریک شروع کریں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

واشنگٹن میں اہم اجلاس صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی حکام سے رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران امریکا جنگ بندی ختم ہونے میں صرف تین دن باقی رہ…

2 hours ago

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس…

2 hours ago

پاکستانی معیشت جنگی بحران سے نمٹنے کی بہتر صلاحیت رکھتی ہے گورنر سٹیٹ بینک

پاکستان نیوز پوائنٹ : گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

صورتحال بدل گئی جے ڈی وینس بھی پاکستان جائیں گے وائٹ ہاؤس کی سی این این کو تصدیق

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آئندہ مرحلے کے اہم ایران مذاکرات…

2 hours ago

امریکی نمائندے ایران سے مذاکرات کے لیے کل اسلام آباد پہنچیں گے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے نمائندے…

2 hours ago

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے غیر ملکی وفود کی آج اسلام آباد آمد کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے غیر…

3 hours ago