اردو نیوز اپڈیٹس

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کا ریٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 400روپے اضافہ ہوا. جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ93ہزار 700 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 915 روپے اضافہ ہوا .جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 3لاکھ9ہزار417 روپے ہوگئی۔جیولرز کا ڈیٹا اکٹھافیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر سے 57 ہزار سے زائد سونے کے کاروبار سے منسلک جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے جن میں سے صرف 20 ہزار جیولرز بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ذرائع کے مطابق ان میں بھی صرف 10 ہزار جیولرز نے گزشتہ سال ٹیکس ریٹرن جمع کروائے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کر کے ٹیکس چوری میں ملوث ہیں. جس پر اب ادارہ سخت ایکشن لینے جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب کے 800 جیولرز کے خلاف کارروائی کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ ان میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان جیسے بڑے شہروں کے سونے کے تاجر شامل ہیں۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کئی ہزار جیولرز تاحال ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہو رہے، جس کے باعث قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ صرف جیولرز ہی نہیں، بلکہ تمام کاروباری سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں. تاکہ ٹیکس نظام کو شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت اور وزیراعظم کا پاکستان کے پہلے نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کو خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے…

9 hours ago

کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کمان سنبھالنے پر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے جی ایچ کیو…

9 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے جا رہی ہے وزیر پیٹرولیم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عوام کو خوشخبری سنادی۔ وزیر…

9 hours ago

کیپٹن محمد سرور شہید کی بے مثل قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا وزیر اعلیٰ مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کیپٹن محمد سرور شہید (نشان…

9 hours ago

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے افواج پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر…

9 hours ago

سونا 4 لاکھ 31 ہزار سے بھی اوپر چاندی کی قیمت بھی آسمان پر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

9 hours ago