اردو نیوز اپڈیٹس

لاہور ہائیکورٹ مسافروں کی آف لوڈنگ پر ایف آئی اے کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ
لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے معاملے پر اہم فیصلہ دیتے ہوئے ایف آئی اے کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ درست سفری دستاویزات رکھنے والے شہری کو صرف خدشات یا غیر واضح وجوہات کی بنیاد پر سفر سے روکنا غیر قانونی ہے، جبکہ آف لوڈنگ کے ہر فیصلے کی تفصیلی وجوہات تحریری طور پر ریکارڈ کرنا لازمی ہوگا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے محمد عباس نامی شہری کی درخواست پر نو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مسافروں کی آف لوڈنگ سے متعلق واضح ہدایات جاری کی ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے محمد عباس کو نائجیریا جانے سے روکنے کے ایف آئی اے کے اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کے پاس درست ویزا، ٹکٹ اور دیگر سفری دستاویزات موجود تھیں، اس کے باوجود اسے سفر سے روک دیا گیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کو امیگریشن کلیئرنس اور بورڈنگ کارڈ حاصل کرنے کے بعد اچانک آف لوڈ کیا گیا، جبکہ ایف آئی اے نے صرف اس خدشے کی بنیاد پر کارروائی کی کہ شاید وہ دبئی سے واپس نہ آئے۔عدالت نے نشاندہی کی کہ درخواست گزار کسی مقدمے، انکوائری، بلیک لسٹ یا ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل نہیں تھا، اس لیے اسے روکنے کے لیے کوئی واضح قانونی جواز موجود نہیں تھا۔فیصلے میں کہا گیا کہ آف لوڈنگ کے باعث شہری کو مالی نقصان، ذہنی اذیت اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑا۔جسٹس راحیل کامران نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ بیرون ملک سفر کرنا آئین کے تحت شہری کا بنیادی حق ہے، اگرچہ ایف آئی اے کو بعض اختیارات حاصل ہیں. تاہم یہ اختیارات لامحدود نہیں ہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آف لوڈنگ کی وجوہات ریکارڈ کرنا محض رسمی کارروائی نہیں. بلکہ ایک قانونی تقاضا ہے، جبکہ انتظامی اختیارات ہمیشہ شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق استعمال ہونے چاہئیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کسی بھی شہری کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے لیے محض شبہات یا مبہم خدشات کافی نہیں ہو سکتے، بلکہ متعلقہ افسران کو تفصیلی، بامعنی اور معقول وجوہات تحریری طور پر ریکارڈ کرنا ہوں گی۔فیصلے کے مطابق آف لوڈنگ کے دوران مسافر سے پوچھے گئے سوالات اور اس کے دیے گئے جوابات کو بھی مکمل طور پر ریکارڈ کیا جائے گا، جب کہ جہاں ممکن ہو انٹرویو یا گفتگو کو الیکٹرانک طور پر محفوظ بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ آف لوڈنگ آرڈر یا متعلقہ ’پروفارما‘ کی نقل متاثرہ مسافر کو فراہم کرنا بھی ضروری ہوگا تاکہ شہری اپنے قانونی حقوق سے آگاہ رہ سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سب مل…

1 hour ago

عالمی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی خدمات جاری رہیں گی وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن…

1 hour ago

آئی ایس پی آر کا یو این امن مشنز میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایس پی آر نے اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں پاکستانی…

1 hour ago

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ…

1 hour ago

حکومت نے عید کے تیسرے دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے عید کے تیسرے دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی…

1 hour ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی بہت چالاک مذاکرات کار ہیں لیکن تمام پتے ہمارے ہاتھ میں ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک…

1 hour ago