اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ کیساتھ ملکر ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلیے ختم کرنے کا نادر موقع موجود ہے نیتن یاہو

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی وزیرِاعظم نے ایران کو اپنے ملک کے لیے وجودی خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکی صدر کے ساتھ تعاون کے ذریعے اس خطرے کو ختم کرنے کی امید ظاہر کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر ایران سے لاحق خطرے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا ایک منفرد موقع ملا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بدھ کو صحافیوں سے گفتگو میں امریکا کو اپنا شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایران کے خلاف ایک حتمی کارروائی پر زور دیا۔تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کسی نئے فوجی آپریشن کی نوعیت، حتمی تاریخ یا اس حوالے سے طے شدہ منصوبے کی تفصیلات نہیں بتائیں جبکہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیایاد رہے کہ اسرائیل میں آج ہی عام الیکشن ہوئے .جس میں ٹرن آؤٹ نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے اور ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو کے انتخابی اتحاد کو معمولی برتری حاصل ہے. تاہم انھیں حکومت بنانے کے لیے مزید کسی جماعت کو شامل کرنے کی ضرورت پڑے گی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ان انتخابات میں فتح کے لیے نہ صرف صدر ٹرمپ سے حمایتی بیانات جاری کروائے تھے. بلکہ الیکشن سے دو روز قبل ایران پر حملے کا منصوبہ بھی رکھا .جس پر اسرائیلی فوج کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِ اعظم نے ائیرپورٹس پر بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھ کر سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستانی ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت اولین ترجیح بنائی جائے، وزیرِ اعظم…

2 hours ago

وزیرِاطلاعات عطا تارڑ کا نیشنل سائبر سکیورٹی اور سوشل میڈیا آگاہی کونسل قائم کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِاطلاعات عطا تارڑ نے نیشنل سائبرسکیورٹی اورسوشل میڈیا آگاہی کونسل قائم کرنے…

2 hours ago

ہم موجودہ بحران کو سنبھالنے کیلئے ایران گئےتھے مولانا فضل الرحمان نے کل ہاوس کو مس کوٹ کیا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…

2 hours ago

خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال فیلڈ مارشل کی سفارتی کوششوں کی تفصیلات بیان کر دیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل تہران…

3 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ کمسن بچوں کا ماہانہ خرچہ 20 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے فی بچہ مقرر کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچوں کا ماہانہ خرچہ 20 ہزار سے بڑھا…

3 hours ago

روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ روسی جوہری توانائی کمپنی روساٹوم نے ایران میں 8 جوہری پاور یونٹس…

3 hours ago