اردو نیوز اپڈیٹس

لاہور2 دہائیوں کے بعد ایک بار پھر بسنت کے رنگوں میں رنگ گیا 3روزہ فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ
لاہوربسنت کے رنگوں میں رنگ گیا، رات 12 بجتے ہی تین روزہ بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے پتنگ اڑا کر بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کیا۔لاہور کے آسمان پر ستاروں کی جگہ پتنگیں سج گئیں، چھتوں پر پتنگ بازی اور ہلہ گلہ جاری ہے، اڑتی اور گرتی پتنگوں کو دیکھنے کے لیے منچلے سڑکوں پر نکل آئے۔بسنت کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے خواتین بھی پیش پیش ہیں، ہاتھوں پر مہندی، رنگ برنگے لباس اور مزیدار پکوان سے بسنت کا استقبال کیا گیا۔بسنت کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے خواتین بھی پیش پیش ہیں،کئی خواتین خود بھی پتنگ ہاتھوں میں لیے چھتوں پر موجود ہیں، باقی خواتین نے ہاتھوں پر مہندی سجائی ہے، رنگ برنگے لباس پہنے ہیں اور مزیدار پکوان سے بسنت کا استقبال کر رہی ہیں۔لاہوریوں رات بھر پتنگ اڑانے کے بعد مختلف ناشتہ پوائنٹس پر پہنچ گئے،ناشتے پر ہاتھ صاف کرنے کے بعد اب موچی گیٹ پر نوجوان بڑی تعداد میں پتنگ بازی کے سامان کی خریداری کے لیے پہنچے ہیں۔لاہورکی سڑکیں اورگلیاں اس وقت پتنگوں سے سجی ہوئی ہیں،پتنگ اورڈورمہنگی ہونے کے باوجود شہر بھر میں نایاب ہو چکی ہے،بسنت فیسٹیول کے لیے شہربھر میں مختلف روٹس پر خصوصی بس سروس چلانے کافیصلہ کیاگیا ہے،روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق پورا شہر بسنت کے موقع پرخصوصی ٹرانسپورٹ سے کورہوگا،پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت فیسٹیول تین روز تک جاری رہے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کے آغاز پرسوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی،جس میں لوگ پتنگ اڑاتے نظر آرہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

13 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

13 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

13 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

13 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

13 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

14 hours ago