اردو نیوز اپڈیٹس

لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو امریکا کے ساتھ مذاکرات روک دیں گے ایرانی سپیکر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو امریکا کے ساتھ مذاکرات روک دیں گے۔ قالیباف نے لبنان کے اسپیکر نبیہ بری سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہا کہ ایران خطے میں کسی بھی جارحیت کے خلاف لبنان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے، انہوں نے زور دیا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال میں خطے کے ممالک کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے لکھا کہ “مزاحمت پائندہ باد، وطن کا دفاع پائندہ باد”۔ انہوں نے ایران اور لبنان کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ “ایرانی اور لبنانی عوام کا بھائی چارہ پائندہ باد”۔ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور سیاسی دباؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور مختلف فریقین کی جانب سے سفارتی رابطے تیز ہو گئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

10 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

10 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

10 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

11 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

11 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

11 hours ago