اردو نیوز اپڈیٹس

لیبیا کے بنغازی بحری اڈے پر اسلحہ ڈپو میں بڑا دھماکہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
لیبیا کے شہر بنغازی میں بحری فوجی اڈے پر واقع اسلحہ کے ڈپو میں زور دار دھماکہ ہوا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں میں بھی لرزش محسوس کی گئی جبکہ دھماکے کے مقام سے دھوئیں کے بلند بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ بحری اڈے کے اس حصے میں ہوا جہاں اسلحہ اور فوجی سازوسامان ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی و حفاظتی کارروائیاں شروع کر دیں۔تازہ اطلاعات کے مطابق بنغازی کے بحری اڈے پر اسلحہ و گولہ بارود کے ڈپو میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ لیبیا کی سول ڈیفنس ٹیموں کو آگ پر قابو پانے اور صورتحال کو سنبھالنے کے لیے فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔دھماکہ اتوار کی صبح بحری اڈے کے اسلحہ ڈپو میں ہوا۔ دھماکے کے بعد ڈپو میں آگ لگ گئی۔ امدادی اور فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔شہریوں کو جائے وقوعہ کے قریب جمع ہونے سے منع کیا گیا۔ دھماکے کی وجہ، ممکنہ ہلاکتوں یا زخمیوں اور مالی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری یورپ عائشہ علی نے پرتگال…

6 minutes ago

دالبندین فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی مسافر بس پر فائرنگ ڈرائیور سمیت 4افراد زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تفتان…

10 minutes ago

14 سالہ طالبہ نے جان پر کھیل کر آگ میں گھر 2 ننھے بچوں کی زندگی بچالی

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک نوعمر طالبہ نے اپنی زندگی پر کھیل کر آتشزدگی…

14 minutes ago

قطر اور جرمنی کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے اور جوہری شفافیت بڑھانے کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ یہ مشترکہ بیان قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی…

16 minutes ago

غزہ: کھانا تقسیم کرنے والی گاڑی پر اسرائیلی حملہ 3 کارکن ہلاک حماس کی ہنگامی مذاکرات کی پیشکش

پاکستان نیوز پوائنٹ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں بے گھر فلسطینیوں کے…

18 minutes ago

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بارہ بلوں کی منظوری دے دی۔ایوانِ…

1 day ago