اردو نیوز اپڈیٹس

مارچ 2025 میں ترسیلات زر پہلی مرتبہ 4 ارب امریکی ڈالر سے زائد رہیں اسٹیٹ بینک

پاکستان نیوز پوائنٹ
مارچ 2025 میں ترسیلات زر پہلی مرتبہ 4 ارب امریکی ڈالر سے زائد رہیں اور اس مد میں 4.1 ارب امریکی ڈالر کی آمد ہوئی۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیاد اور ماہ بہ ماہ بنیاد پر بالترتیب37.3 فیصد اور 29.8 فیصد اضافہ ہوا۔اعلامیے کے مطابق مالی سال 2025 کے دوران جولائی تا مارچ مجموعی طور پر سمندر پاور پاکستانیوں کی ترسیلات زر 33.2 فیصد اضافے کے ساتھ 28 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی تا مارچ مالی سال 2024 میں 21 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے تھے۔مارچ 2025 کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (98 کروڑ 73 لاکھ ڈالر)، متحدہ عرب امارات (84کروڑ21 لاکھ ڈالر)، برطانیہ (68کروڑ 39 لاکھ ڈالر) اور امریکا (41کروڑ 95 لاکھ ڈالر) سے موصول ہوا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر پاکستانی…

3 hours ago

صدرِ جمہوریہ ترکیہ رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا سچا اور کھرا اتحادی ملک ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ جمہوریہ ترکیہ رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا…

3 hours ago

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ…

3 hours ago

پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا چیمپئن بن گیا بھارت کو بدترین شکست

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا…

3 hours ago

وفاقی حکومت نے پنشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینے پر عائد پابندی ختم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے پنشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینے پر عائد پابندی…

3 hours ago