اردو نیوز اپڈیٹس

ماہ رمضان کی آمد وزیر اعظم کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان المبارک کے بابرکت اور روح پرور آغاز پر دل کی گہرائیوں سے اظہار تہنیت اور مبارکباد پیش کرتا ہوں وزیر اعظم نے کہا کہ بے شک یہ عظیم ماہ مقدس اللہ تعالیٰ کی خصوصی عنایت ہے جو مسلمانوں کو خشوع وخضوع کے ساتھ عبادت اور تقویٰ و پرہیزگاری، اور روحانی پاکیزگی جیسی مذہبی اقدار کو ترو تازہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک انفرادی اور اجتماعی سطح پر یہ شعور دیتا ہے کہ عبادت کی حقیقی روح کردار کی اصلاح، باہمی ایثار و احساس، معاشرتی ذمہ داریوں اور حقوق العباد کا احترام ہے۔روزہ محض مذہبی فریضہ کی ادائیگی نہیں بلکہ روز مرہ زندگی میں صبر، نظم و ضبط اور احساس ذمہ داری کی عملی تربیت ہے۔ بحیثیت قوم بھی رمضان المبارک ہمیں باہمی کاوشوں سے اجتماعی خیر سگالی اور بالخصوص کمزور طبقہ کی فلاح و بہبود کا پیغام دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے اپنے کمزور طبقات کی ہر ممکن معاونت کے لئے رمضان پیکج کا آغاز کیا ہے۔ جسکے تحت مستحق افراد کو باعزت طریقے سے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے مالی امداد منتقل ہو جاۓ گی تاکہ تمام گھرانے رمضان میں سحر و افطار کے دستر خوان کی رونقیں قائم رکھ سکیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ہمیں قران پاک کی تعلیمات ، اسوہ حسنہ اور اس مقدس مہینے کی حقیقی عملی تربیت پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس کے آغاز پر ہم دست بدعا ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری انفرادی اور اجتماعی عبادات اور نیک اعمال کو شرف قبولیت بخشے اور پاکستان کو امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنا دے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

8 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

8 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

8 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

8 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

8 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

8 hours ago