پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ابو ظہبی کے نائب حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے باہمی روابط اور مسلسل ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔دوران ملاقات معاشی اشتراک، سرمایہ کاری اور سلامتی کے میدانوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔اس کے علاوہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا اور یو اے ای کی سرمایہ کاری کو پاکستان کی معیشت کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کو تاریخی اور برادرانہ قرار دیتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی سلامتی، پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…