پاکستان نیوز پوائنٹ
سپریم کورٹ نے فوت شدہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور دیگر مراعات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پنشن اور متعلقہ مراعات کی قانونی حق دار بیوہ یا قانون کے تحت نامزد شخص ہوگا، محض قانونی وارث ہونے کی بنیاد پر بہن بھائی ان مراعات کے مستحق نہیں بنتے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے تحریر کردہ چار صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنشن کی ادائیگی متعلقہ قوانین اور ادارے کے سروس رولز کے مطابق ہی کی جا سکتی ہے، جبکہ صرف وراثت کی بنیاد پر پنشن کا دعویٰ قابل قبول نہیں۔سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ فوت شدہ ملازم کی پنشن کا حق صرف بیوہ یا قانون کے مطابق نامزد فرد کو حاصل ہوتا ہے، اس لیے بہن بھائیوں کو محض قانونی وارث ہونے کی بنیاد پر پنشن یا متعلقہ مراعات کا حق نہیں دیا جا سکتا۔عدالتِ عظمیٰ نے اس معاملے میں فوت شدہ پیسکو ملازم کے بہن بھائیوں کی جانب سے وراثت نامہ جاری کرنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…