اردو نیوز اپڈیٹس

محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ زیرِ تربیت اے ایس پیز سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں زیرِ تربیت اے ایس پیز سے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ و تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ زیرِ تربیت افسران جدید ٹیکنالوجی اور سمارٹ پولیسنگ کو اپنا شعار بنائیں، فیلڈ میں عوام کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئیں اور ان کے مسائل فوری حل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ زیرِ تربیت اے ایس پیز ملک کا مستقبل ہیں، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے، اے ایس پیز کو بہترین تربیت اور جدید سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، ایلیٹ ٹریننگ کے پہلے بیچ کا جلد آغاز ہوگا، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت ہی مؤثر پولیسنگ کی ضمانت ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں تربیتی اور رہائشی سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ ‎ نے نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیرِ تعمیر ہاسٹل کا معائنہ کیا، انہوں نے تیار شدہ ماڈل روم کا جائزہ لیا اور ضروری تبدیلیوں کی ہدایت کی، منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔کمانڈنٹ این پی اے، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی این سی سی آئی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

2 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

2 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

2 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

2 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

2 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

2 hours ago