اردو نیوز اپڈیٹس

محسن نقوی کی تہران میں ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ حالیہ صورتحال پر سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے فیلڈ مارشل کا خصوصی خط لے کر تہران آئے ہیں۔یہ بات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہی۔انہوں نے کہا کہ وہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا بھی پیغام لے کر تہران آئے ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔عرب میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی تہران میں ایک مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے طریقوں پر بات کریں گے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اس سے پہلے بھی دو مرتبہ ایران کا دورہ کرچکے ہیں۔عرب میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایران کے منجمد فنڈز کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے، منجمد فنڈز کےحجم اور اجرا کے وقت کےبارےمیں اختلافات برقرار ہیں۔ٹرمپ نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ 60 دن سے زیادہ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، اب یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ تیزی سے جواب دے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

17 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

17 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

17 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

17 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

17 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

17 hours ago