اردو نیوز اپڈیٹس

مخالفین کو مسلم لیگ ن کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی عطا اللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے .تاہم یہ کامیابی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں دوسرے مرحلے کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن نے نمایاں کامیابی حاصل کی، جو عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ عوام نے تعمیر و ترقی کی سیاست کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام ہی فیصلہ کرتے ہیں کہ ووٹ کس جماعت کو دینا ہے، اس لیے سیاسی جماعتوں کو عوامی فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔عطا اللہ تارڑ نے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر الزامات کے ساتھ شواہد بھی پیش کیے جاتے تو بہتر ہوتا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ن لیگ نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دی تھی. اسی جذبے کے تحت پیپلز پارٹی کو بھی آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج کھلے دل سے تسلیم کرنے چاہیئیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاست میں رواداری، برداشت اور جمہوری اقدار کو فروغ دینا ضروری ہے، ن لیگ نے ہمیشہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کو ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں اچھی انتخابی مہم چلائی تھی. اسی لیے وہاں بہتر نتائج حاصل کیے، اور اب بھی اسے انتخابی نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

2 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

2 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

2 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

2 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

2 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

3 hours ago