اردو نیوز اپڈیٹس

مسلسل مثبت رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر ایک لاکھ 50 ہزار کی حد عبور کر لی

پاکستان نیوز پوائنٹ
مسلسل مثبت رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 50 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 371 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 49 ہزار ، 971 کی سطح پر بند ہوا تھا جبکہ مارکیٹ میں 34 ارب 19 کروڑ 9 لاکھ 61 ہزار 502 روپے مالیت کے 51 کروڑ 18 لاکھ 21 ہزار 531 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے 65 پیسے ہو گئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

14 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

14 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

14 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

14 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

14 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

14 hours ago