اردو نیوز اپڈیٹس

مشرق وسطیٰ تنازع امریکی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے اور مسلسل سفارتی مشاورت میں مصروف ہیں پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہےکہ پاکستان امریکی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے اور مسلسل سفارتی مشاورت میں مصروف ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم اورنائب وزیراعظم کے مختلف ملکوں کے ہم منصبوں سے رابطے ہوئے، پاکستان کی خطے میں قیام امن کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا جس دوران خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ترجمان کا کہنا تھاکہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطرناک ہے، سفارت کاری امن کا واحد راستہ ہے جب کہ امریکی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے اور مسلسل سفارتی مشاورت میں مصروف ہیں۔ طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں نائب وزیراعظم کا دورہ چین اہمیت کاحامل ہے، پاکستان اور چین کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جب کہ بحری راستوں خصوصاًآبنائے ہرمز میں جہازرانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ چین اور پاکستان کے مشترکہ پانچ نکاتی امن منصوبے کو عالمی اور خطے میں پذیرائی حاصل کی، منصوبہ ایران، امریکا اور دیگر متعلقہ فریقین تک پہنچایا گیا، امریکی قیادت نے بھی پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سہولت کاری کا کردار سراہا جب کہ آئندہ مرحلے میں متعلقہ فریقین کے درمیان بامعنی مذاکرات پر توجہ دی جائے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

24 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

24 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

24 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

24 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

24 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

24 hours ago