پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک کے اندرونی امن کے ساتھ ساتھ عالمی مسائل پر بھی نظر ہے .ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے نوجوانوں کو پاکستان کا مستقبل قراردیدیا۔یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ لیفٹننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کا دورے پر خطاب میں کہی۔جہاں انہوں نے علامہ سید جواد نقوی اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔ان کا کہناتھاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ان کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج نے ہر دور میں ملک کے دفاع کی ذمہ داری پوری کی ہے۔انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس آپریشن نے پاکستان کی ساکھ کو مضبوط کیا اور عالمی سطح پر ملک کا وقار بڑھایا ہے۔جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ طلبہ کو قومی ذمہ داریوں کا شعور دینا وقت کی ضرورت ہے۔طلبہ نے اس موقع پر مختلف مسائل پر سوالات کیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیل سے گفتگو کی ۔طلبہ نے فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نشست نے ان کے شکوک و شبہات دور کیے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…