اردو نیوز اپڈیٹس

مناسک حج کا آغاز لاکھوں عازمین کی منیٰ روانگی لبیک کی صداؤں سے فضا گونج اٹھی

پاکستان نیوز پوائنٹ
دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین حج نے مناسک حج کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے خیموں کے شہر منیٰ پہنچنا شروع کردیا جہاں روح پرور مناظر اور لبیک اللہم لبیک کی صدائیں ہر سو گونج رہی ہیں۔حجاج کرام کی منیٰ آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا جب کہ تمام عازمین پیر اور منگل کی درمیانی شب منیٰ میں قیام کریں گے۔منگل 9 ذی الحج کو عازمین حج کے سب سے اہم رکن وقوفِ عرفہ کی ادائیگی کے لیے میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں وہ عبادات اور دعاؤں میں مصروف رہیں گے۔دوسری جانب سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ حج کے دوران مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔سعودی حکام نے حجاج کرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھوپ سے بچاؤ، پانی کا زیادہ استعمال اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

12 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

12 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

13 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

13 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

13 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

13 hours ago