اردو نیوز اپڈیٹس

مہنگائی کا ایک اور وار روٹی اور نان بھی مہنگاہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
نان بائیوں نے ازخودروٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔روٹی کی قیمت میں 9 اور نان کی قیمت میں 10 روپے کااضافہ کردیاگیاہے جس کے بعد روٹی 25 جبکہ نان 35 روپے کا ہوگیا۔نان بائیوں کے مطابق آٹے کی قیمت بڑھنے کے باعث پرانے نرخ پرروٹی اورنان کی فروخت ممکن نہیں ،آٹے کی بڑھتی قیمتوں نے قیمتیں بڑھانے پر مجبور کر دیا،20 کلو آٹے کا تھیلا 2400 روپے تک پہنچ چکاہے اس لئے پرانی قیمت پر فروخت ممکن نہیں۔نان بائیوں کامزید کہناہے کہ حکومت نے نئی قیمتیں تسلیم نہ کیں تو تندور بند کر دیں گے۔دوسری جانب شہریوں کاکہناہے کہ دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہونے لگاہے،آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے گھریلو بجٹ تباہ کر دیا،تنخواہیں وہی ہیں مگر روزمرہ اشیائے ضروریہ مسلسل مہنگی ہو رہی ہیں،مہنگائی کے باعث سفید پوش طبقے کے لیے گھر کا خرچ چلانا دشوار ہو گیا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی لا کر روٹی اور نان سستا کیا جائے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

3 hours ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

3 hours ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

3 hours ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

3 hours ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

3 hours ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

4 hours ago