پاکستان نیوز پوائنٹ
میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کےخلاف مقامی فوج نےکریک ڈاؤن کرتے ہوئے 38 پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکیوں کو بازیاب کرا لیا۔تھائی آرمی نے میانمار سرحد عبور کرتے ہوئے 38 پاکستانیوں کو ریسکیو کرنے کے بعد بنکاک امیگریشن سینٹر منتقل کیا، رہا کیے گئے پاکستانیوں کو مرحلہ وار ڈی پورٹ کیا جائے گا، اس حوالے سے تھائی لینڈ کے حکام نے حکومت پاکستان کو خط بھی لکھ دیا۔تھائی حکومت کا کہنا ہے کہ میانمار میں مزید 60 پاکستانی شیلٹر ہاؤس میں موجود ہیں جو فراڈ سینٹرز سے نکل کر پہنچے تھے۔تھائی حکومت نے پاکستانی اداروں سے ڈی پورٹ افراد سے تفتیش کے بعد ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا، تھائی حکومت نے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے پاکستانیوں کے نام 5 سال کے لیے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی ڈالنے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب ایف آئی اے حکام کے مطابق تھائی لینڈ، میانمار اور کمبوڈیا آن لائن فراڈ کے مرکز ہیں، فراڈ سینٹرز چلانے والے کال سینٹرز میں نوکریوں کے آن لائن اشتہار دیتے ہیں۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ نوجوانوں کو ورک ویزا پر بلا کر قید کر لیا جاتا ہے، پاکستانی ان ممالک میں ورک ویزوں اور ایسی آن لائن ملازمتوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کرغزستان کے صدر سادیر نورغوز ژاپاروف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ترکیہ نے منگل کو تیل و گیس کی تلاش کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی جانب سے دائر کردہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس اور امریکا کے…