اردو نیوز اپڈیٹس

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر

پاکستان نیوز پوائنٹ
آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کریش کرگیا . جس سے شہریوں کو درخواستیں جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سسٹم میں اچانک خرابی کے بعد شہری نئے لائسنس کے لیے درخواست یا موجودہ لائسنس کی تجدید نہیں کر سکے. جس سے شہریوں میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع نے بتایا کہ DLIMS پورٹل مکمل طور پر غیر فعال ہوگیا اور صارفین کو کوئی وضاحت نہیں دی گئی کہ سسٹم کیوں کریش ہوا۔سسٹم بند ہونے کی وجہ سے نئے لائسنس کی درخواستیں، تجدید، ای-لائسنس ڈاؤن لوڈ اور آن لائن اپلیکیشن ٹریکنگ تمام خدمات متاثر ہو گئیں۔یہ تعطل ان افراد کے لیے سب سے زیادہ پریشانی کا باعث بنا جو فوری طور پر لائسنس چاہتے تھے. نئے ڈرائیور جو امتحان کی تیاری کر رہے تھے یا جن کے دستاویزات کی مدت ختم ہونے والی تھی۔ DLIMS کو جدید حکمرانی میں شفاف، کاغذی کارروائی سے پاک اور وقت بچانے والا نظام قرار دیا گیا تھا، جو کم لائنیں، تیز منظوری اور ہموار ورک فلو فراہم کرتا تھا۔چند گھنٹوں کے بعد سسٹم دوبارہ فعال ہوا اور صارفین کو دوبارہ رسائی مل گئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

9 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

9 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

9 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

9 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

9 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

9 hours ago