پاکستان نیوز پوائنٹ
واشنگٹن ڈی سی میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیاگیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی و عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،مریکی وزیر خارجہ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہااورپاکستان کے ثالثی اور امن کے لیے کردار کو اہم قرار دیا۔ملاقات میں پاکستان اور امریکا کا باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا،دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پربھی زوردیاگیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا،دونوں ممالک نے اعلیٰ سطحی روابط کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اورخطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کےلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستانی ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت اولین ترجیح بنائی جائے، وزیرِ اعظم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِاطلاعات عطا تارڑ نے نیشنل سائبرسکیورٹی اورسوشل میڈیا آگاہی کونسل قائم کرنے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل تہران…
پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچوں کا ماہانہ خرچہ 20 ہزار سے بڑھا…
پاکستان نیوز پوائنٹ روسی جوہری توانائی کمپنی روساٹوم نے ایران میں 8 جوہری پاور یونٹس…