اردو نیوز اپڈیٹس

نیٹو اجلاس میں ٹرمپ اور زیلنسکی کی اہم ملاقات یوکرین جنگ پر بڑا سفارتی رابطہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے ترکی میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر یوکرین کے صدر وولودی میر زیلنسکی سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ سفارتی حل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ منگل کو نیٹو اجلاس میں شرکت کے لیے ترکی پہنچیں گے، جہاں ان کی پہلی ملاقات میزبان ملک کے صدر رجب طیب اردوان سے ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ شام کے صدر احمد الشرع سے بھی ملاقات کریں گے اور ایک پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔
ایک سینئر امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان ملاقات بدھ کے روز ہوگی، جس میں جنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اور ممکنہ پیش رفت پر گفتگو کی جائے گی۔امریکی عہدیدار کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران جنگی محاذ تقریباً جمود کا شکار ہے اور دونوں فریق کوئی نمایاں کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اس جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔دوسری جانب صدر ٹرمپ نیٹو کے رکن ممالک پر بھی زور دیں گے کہ وہ اپنے دفاعی اخراجات میں مزید اضافہ کریں تاکہ اتحاد کی مجموعی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پمز سانحہ وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز سانحہ سے متعلق اعلیٰ سطح…

4 hours ago

فیلڈ مارشل کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ آپریشنز اور مقامی سطح پر جدید عسکری سازوسامان کی تیاری پر بریفنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس…

4 hours ago

سندھ طاس محض ایک معاہدہ نہیں قانونی فریم ورک ہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ…

4 hours ago

محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کااچانک دورہ امیگریشن پراسیس کا تفصیلی معائنہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا…

4 hours ago

بجلی صارفین ہوشیار ستمبر کے بلوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا نیپرا…

4 hours ago

دنیا کی پہلی سولر ایمبولینس کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ افریقہ میں صحت کی سہولتوں تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ براعظم…

5 hours ago