اردو نیوز اپڈیٹس

وانا کیڈٹ کالج کے تمام بچوں استادوں کو بچالیا اب انڈین دہشتگردوں کی شامت

پاکستان نیوز پوائنٹ
کیڈٹ کالج وا نا میں بھارت کے آلہ کار دہشتگردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کے کالج سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کو بچا کر باہر نکالنے کے آپریشن کی ویڈیو فوٹیج سامنے آ گئی جس میں پاک فوج کے جوان معصوم بچوں کو ریسکیو کرتے ہوئےنطر آ رہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ آج وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ ہوا تو اس وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد کالج میں موجود تھے۔
بچوں اور سویلین ملازموں کی بڑی تعداد کی موجودگی کی وجہ سے سکیورٹی فورسزکا آپریشن نہایت احتیاط اورحکمتِ عملی سے جاری رہا تاہم اب تمام بچوں کو ریسکیو کر کینے اور ٹیچرز کو بھی محفوظ طریقہ سے باہر نکال لینے کے بعد پاک فوج کھل کر کارروائی کر رہے ہیں۔ اب تک افغانستان سے بھیجے گئے خوارج کی کالج میں موجودگی اور کیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن احتیاط سے کیا جارہا تھا۔ اب آپریشن کو جامع طریقے سے منطقی انجام کو پہنچایا جا رہا ہے اور ہمارے بچوں پر حملہ کرنے کی ناپاک جسارت کرنے والے بھارتی آلہ کار دہشتگردوں کو چن چن کر جہنم واصل کیا جا رہا ہے۔ آخری خوارج کو ہلاک کرنے تک سکیورٹی آپریشن جاری رہے گا۔ کئی گھنٹے ٹینشن مین رہنے کے باوجود تمام طلبہ اور اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں۔ گزشتہ روز افغان خوارج نےکالج کے مرکزی گیٹ سے بارود سےبھری گاڑی ٹکرا دی تھیْ دھماکے سےکالج کا مرکزی گیٹ گرگیا اورقریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچاتھا۔ اس خودکش حملے کی آڑ لے کر تین دہشتگرد وانا کیڈٹ کالج کے اندر گھس گئے تھے۔ دو دہشتگرد موقع پر مارے گئے تھے، تین نے اندر جا کر ایک عمارت کے پیچھے مارچہ لگا لیا اور فائرنگ شروع کر دی۔ وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے تمام خوارجی دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے اور حملہ آور ٹیلیفون پر وہیں سے ہدایات لے رہے ہیں، خوارج ایک عمارت میں چھپے ہیں جو کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی میں 2 خوارجیوں کو ہلاک کردیا تھا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فیصلہ کن کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سعودی عرب پاکستان اور ترکیہ میں دفاعی معاہدہ ایک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے…

19 hours ago

وزیراعظم فیلڈ مارشل کا دورہ سعودی عرب وفد کےہمراہ عمرہ اداکیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد…

19 hours ago

سندھ اسمبلی کئی قراردادیں منظور کرچکی مزید صوبے نہیں بن سکتے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ سندھ کو مزید صوبوں میں…

19 hours ago

جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ پر سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس

پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر ہو گئیں،ان کے اعزاز…

19 hours ago

بینکاک دادا اور دادی کو قتل کرنے کے بعد ملزم کی اسکول میں فائرنگ 8 افراد ہلاک 14 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے…

19 hours ago

یمنی حوثیوں کا سعودی عرب کے علاقے نجران پر حملہ پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن میں سرگرم حوثی ملیشیا نے ایک بار پھر سعودی عرب کے…

19 hours ago