اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم آزادیِ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی حقائق تک عوام کی رسائی کو ممکن بناتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں، اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقام پر مبنی جرائم دراصل آزادی اظہار پر حملہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں اور اُن اہلِ قلم و میڈیا ورکرز کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو فرضِ منصبی کے دوران کھو دیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے، ہم ایسے تمام اقدامات کریں گے جن سے صحافیوں کے خلاف جرائم کی موثر تفتیش، انصاف کی فراہمی اور ان جرائم کے مرتکبین کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں بین الاقوامی برادری، میڈیا اداروں اور سول سوسائٹی سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ صحافیوں کے تحفظ اور اظہارِ رائے کی آزادی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں، آزاد صحافت ایک مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری آج جرمنی کے دورے پر روانہ ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری آج جرمنی کے دورے پر روانہ ہوں…

22 hours ago

مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں…

23 hours ago

مالدیپ کے صدر کی پاکستان آمد دفاع اور سائبر سیکیورٹی سمیت 20 معاہدے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور مالدیپ نے دفاع، بحری سلامتی، سائبر سیکیورٹی، آئی ٹی، تعلیم…

23 hours ago

اسلام آباد متعدد افسران کے تقرر و تبادلے ڈائریکٹر جنرل حج جدہ تبدیل

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے، اسٹیبلشمنٹ…

23 hours ago

پاکستان ترکیہ قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے مابین دفاعی صنعت اور فوجی پیداواری…

23 hours ago

ٹرمپ انتظامیہ نے 3 لاکھ سے زائد امریکی ویزے منسوخ کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا میں امیگریشن پالیسی سخت ہونے کے باعث غیر ملکی شہریوں کے…

23 hours ago