اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔ یہ تحریک پی پی آزاد کشمیر اور ن لیگ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے اور اس پر 17 سے زائد ممبران اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیپلز پارٹی کے ممبران نے سیکریٹری اسمبلی کے جمع کرائی جب کہ پی پی کی جانب سے فیصل ممتاز راٹھور کو نئے وزیراعظم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔تحریک عدم اعتماد کے ساتھ ہی اسپیکر اسمبلی سے فوری طور پر اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کرائی گئی ہے۔آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اسپیکر اسمبلی 3 دن کے بعد اور 7 دن تک نئے وزیراعظم کا چناؤ کرانے کے پابند ہیں۔ واضح رہے کہ موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ تاہم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد وہ پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک، پی پی پی، ن لیگ اور مسلم کانفرنس کی مدد سے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ چوہدری انوار الحق سے حکومتی جماعتوں کے ممبران کی بڑی تعداد شدید ناراض ہو چکی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

2 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

2 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

2 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

2 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

2 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

2 hours ago