اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ سے اہم ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ سے اہم ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کو عوامی مسائل اور معاشی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں نرمی پر آمادہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف دینے پر آمادہ ہوگیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف تنخواہ دار طبقے کیلئے 60 ارب روپے کا ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دئیے جانے والے وظیفے میں اضافے پر بھی آمادہ ہوگیا ہے، جس سے مستحق خاندانوں کو مزید سہولت ملنے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے سولر پینلز اور اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا دبائو بھی واپس لے لیا ہے۔حکومت کی درخواست پر سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس نافذ نہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ آئندہ بجٹ میں سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 10 فیصد برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔اسی طرح وزیراعظم شہباز شریف طلبہ اور والدین کیلئے بھی ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب رہے، ذرائع کے مطابق اسٹیشنری پر مجوزہ 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ اور تمباکو مصنوعات پر ٹیکسز میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

3 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

3 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

3 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

3 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

3 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

3 hours ago