اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے بابا گرونانک کے 556 ویں یوم ولادت پر اپنے پیغام میں سکھ برادری کو مبارک باد

پاکستان نیوز پوائنٹ
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج بابا گرو نانک دیو جی کے 556 یوم ولادت پر میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کو پرخلوص اور دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بابا گرو نانک دیو جی کا شمار نہ صرف سکھوں کے اکابرین میں ہوتا ہے بلکہ وہ ایک ایسے نظریاتی آدمی تھے جنہوں نےساری انسانیت کے لیے امن و برابری اور تحمل و برداشت کو فروغ دینےکا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ بابا گرو نانک کی دائمی تعلیمات بشمول انسانیت سے محبت، بے لوث خدمت، بین المذاہب ہم آہنگی نسلوں کو رہنمائی فراہم کر رہی ہیں ۔ ان کا اتحاد و یگانگت اور رواداری کا پیغام ایک پرامن اور انصاف پسند دنیا کو قائم کرنے کے لیے مشعل راہ ہے۔ شہباز شریف نے اپنے پیغام میںکہا کہ پاکستان کے لیے یہ باعث فخر ہے کہ پاکستان بابا گرو نانک دیو جی کی زندگی اور تعلیمات سے متعلقہ متعدد گرودواروں، بالخصوص گرودوارہ جنم آستان ننکانہ صاحب کی حفاظت کر رہا ہے۔ حکومت پاکستان تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کا غیر متزلزل عزم رکھتی ہے۔اسی عزم کے مطابق حکومت ان تمام مذہبی مقامات کی حفاظت اور خراج عقیدت کے لیے آنے والے زائرین کی رسائی میں ہر طرح کی سہولت بہم پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر سال دنیا بھر سےآنے والے سکھ یاتریوں کو ان مقدس مقامات پر خوش آمدید کہتا ہے اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرتا ہے۔ آئیے آج کے اس پر مسرت دن کو مناتے ہوئے بابا گرو نانک کے امن و رواداری اور باہمی ہم آہنگی کے پیغامات سے سبق حاصل کرتے ہوئے دنیا کو اتحاد ویگانگت، باہمی عزت اور امن کا گہوارہ بنائیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

22 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

22 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

22 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

22 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

22 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

22 hours ago