اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں کینال منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں کینال منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں. وفاقی اکائیوں اور سندھ نے کالا باغ ڈیم پر تحفظات کا اظہارکیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر باہمی رضامندی کے بغیر فیصلہ نہیں ہوتا. مزیدکوئی نہرنہیں بنائی جائے گی. مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو بلایا جارہا ہے. جس میں وفاقی حکومت کے فیصلوں کی تائید کی جائے گی۔وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا ہے کہ بھارت نے جنگی اعلانات کیے اور پاکستان کے خلاف سخت رویہ اختیارکیا. قومی سلامتی کمیٹی نے غور و خوص کے بعد جوابی اعلامیہ جاری کیا۔اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شکایات اور تحفظات سنے گئے اور اہم فیصلے کیے گئے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے سی سی آئی کا اجلاس 2 مئی کو بلایا جائے گا. وزیراعظم نے جو اعلان کیا ہے اس سے جو احتجاج ہورہے ہیں وہ ختم ہوجائیں گے. اتفاق رائے کے بغیر کوئی نئی نہرنہیں بن رہی۔انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا یہ انسانیت کے خلاف ظلم ہے. بھارتی اقدامات کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے اور منہ توڑ جواب دیں گے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ذرائع کے مطابق شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں…

12 hours ago

امریکی کمپنی کا پاکستان کے ساتھ ڈرونز خریداری کے معاہدے اور ابتدائی آرڈر موصول ہونے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی ڈرون ساز کمپنی ’پاور یو ایس‘ کے شریک بانی بریٹ ویلیکووچ…

12 hours ago

حرمین شریفین کی حرمت سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی سمت کیے گئے حملے اور…

12 hours ago

مقدس مقامات کی حفاظت ہمارا فرض ہے وہ صورتحال آگئی ہے جہاں مکہ معاہدہ نافذ ہونا ہے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ مکہ معاہدہ نہ بھی ہو…

12 hours ago

آپریشن ردالفتنہ 3 بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں 3 دہشتگرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز…

12 hours ago

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا…

12 hours ago