پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خامنہ ای کی روح کے لیے دعا گو ہیں، اللہ ایرانی قوم کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘پر اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ شریک ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر دلی تعزیت پیش کرتے ہیں.پاکستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر بھی تشویش کا اظہار کرتا ہے.سربراہان مملکت کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ایرانی عوام کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور استقامت عطا فرمائے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم سید علی خامنہ ای کی روح کے لیے دعا گو ہیں. اللہ پاک ایرانی عوام کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…