اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے ایک دوسرے سے جڑے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔تیانجن یونیورسٹی کے دورہ کے دوران فیکلٹی اور طلبہ سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تیانجن یونیورسٹی میں موجودگی میرے لئے باعث فخر ہے، پہلی مرتبہ 2017 میں یونیورسٹی کا دورہ کیا، تیانجن یونیورسٹی علم و دانش کی بہترین درس گاہ ہے، یونیورسٹی نے بہترین سائنسدان اور مفکر تیار کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ نے چین کی ترقی کے سفر میں عظیم کردار ادا کیا، 200 سے زائد پاکستانی طلبہ تیانجن یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں، پاکستانی طلبہ اس عظیم درسگاہ سے جدید تعلیم سے آراستہ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ پاکستان کے سفیر ہیں، یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو کر ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، پاک چین دوستی باہمی اعتماد، احترام اور پرخلوص محبت کی بنیاد پر قائم ہے، پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی اور تعلقات اتنے ہی دیرینہ ہیں جتنے کہ شاہراہ ریشم ہے، پاکستان اور چین تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے ایک دوسرے سے جڑے ہیں، شاہراہ قراقرم دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا ایک عظیم منصوبہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان مسلم دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کیا، شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ نے بھی ایک صدی قبل چین کی ترقی کی پیشگوئی کی تھی، 60 برس قبل بیجنگ جانے والی پہلی بین الاقوامی پرواز کراچی سے روانہ ہوئی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین نے جس طرح اپنے 8 کروڑ سے زائد لوگوں کو غربت سے نکالا وہ دنیا کیلئے ماڈل ہے، چین آج دنیا کی ایک بڑی معاشی وفوجی طاقت ہے، ہمیں چین کے ساتھ اپنی مضبوط دوستی پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کے مشترکہ خوشحالی کے وژن نے دنیا کو اپنا گرویدہ کر لیا ہے، عوام کی فلاح وبہبود چین کی حکومت کی ترجیح ہے، غربت کے خاتمے اور مشترکہ خوشحالی کا صدر شی جن پنگ کا وژن ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غربت کا خاتمہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے، پاکستان کی آبادی 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، آج 30 ہزار پاکستانی طلبا چین میں زیر تعلیم ہیں، یہ طلبا جدید تحقیق، عصری تعلیم اور فنی مہارتوں سے استفادہ کر رہے ہیں، ووکیشنل ٹریننگ وقت کا تقاضا ہے، تعلیم کے میدان میں پاکستانی اور چینی جامعات کے تعاون کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی زرعی گریجویٹس نے چین میں تربیت مکمل کر لی ہے، چینی کمپنی کے تعاون سے پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں ہنرمندبنانے کے پروگرام جاری ہیں، پاک چین دوستی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کی مشعل اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، آئیں مل کر ترقی و خوشحالی کے دور کا ایک نیا باب رقم کریں۔قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تیانجن یونیورسٹی میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ سے ملاقات کی، وزیراعظم کو جامعہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔دوران بریفنگ بتایا گیا کہ تیانجن یونیورسٹی کا شمار چین کی قدیم درسگاہوں میں ہوتا ہے، یونیورسٹی میں انجیئنرنگ، سائنس، مینجمنٹ، قانون، آرٹس اور طب کی اعلیٰ تعلیم دی جا رہی ہے، تیانجن یونیورسٹی کا چین کی صنعتی اور سائنسی ترقی میں کردار اہم ہے، پاکستان اور چین کے طلبہ کے درمیان یونیورسٹی پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

موسمیاتی تبدیلی صحت معیشت اور خوراک کے تحفظ کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے آصف زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر…

5 hours ago

فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط جون 2026 کے دوران جاری کرنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیول سبسڈی…

5 hours ago

آئی ایم ایف کا دباؤ بجٹ کے بعد تعلیم مزید مہنگی ہونے کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ مالی سال برائے سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ کے بعد ملک میں…

5 hours ago

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی…

6 hours ago

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی و مقامی سطح پرسونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔آل…

7 hours ago

وہ ایپ جس نے مقبولیت میں فیس بک یوٹیوب انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ چیٹ…

7 hours ago