اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف کا زرعی ترقی کیلئے کسانوں کو آسان قرضوں اور جدید سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت زرعی ترقی اور ایگری فنانسنگ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں زرعی شعبے میں بہتری لانے اور کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے پر تفصیلی غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی تاکہ ملک میں زرعی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ خاص طور پر ان کسانوں کیلئے جن کے پاس بارہ ایکڑ سے کم زمین ہے جدید زرعی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی ترقی زرعی شعبے کی مضبوطی اور کسانوں کی پیداوار میں ویلیو ایڈیشن سے ہی ممکن ہے اس مقصد کے حصول کیلئے حکومت ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت چھوٹے کسانوں کو مالی و فنی سہولیات فراہم کرے گی شہباز شریف نے یہ بھی واضح کیا کہ زرعی آلات مصنوعی ذہانت اور معیاری بیج جیسے جدید وسائل کی فراہمی کسانوں کی پیداوار بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی اس لیے حکومت ان اشیاء کی فراہمی کیلئے آسان فنانسنگ کا نظام متعارف کرائے گی ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اجناس کی پراسیسنگ اور چھوٹے پیمانے کی صنعتی مشینری تک رسائی کیلئے بھی مکمل منصوبہ بندی کی جائے تاکہ زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے وزیراعظم نے ہدایت دی کہ زرعی اجناس کی پراسیسنگ کے ذریعے برآمدی اشیا کی تیاری کے عمل میں کسانوں کو ضروری تربیت اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے اصلاحاتی اقدامات میں تیزی لائی جائے حکومت آن فارم اسمال انڈسٹری کے فروغ پانی کے مؤثر استعمال اور جدید ٹیکنالوجی کے اطلاق کے ذریعے زرعی پیداوار میں نمایاں بہتری لانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اس موقع پر اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار وفاقی وزراء احد خان چیمہ رانا تنویر حسین مشیر محمد علی وزرائے مملکت بلال اظہر کیانی عبدالرحمن کانجو معاون خصوصی ہارون اختر گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی کارکردگی اور کسانوں کو جاری قرضوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے اجلاس کے اختتام پر ہدایت دی کہ رواں ماہ کے اختتام تک کسانوں کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی اور ایگری فنانسنگ کے شعبے میں جدید تقاضوں کے مطابق نظام تیار کر کے پیش کیا جائے تاکہ زرعی شعبے کو دیرپا اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

14 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

14 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

14 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

14 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

14 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

14 hours ago