اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ ہوگئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ ہوگئے ہیں اور ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی موجود ہیں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025 تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے اس دورے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں اس دوران مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی بیلاروس کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوئی ہیں ان کے ساتھ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حسن نواز چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی بیلاروس جانے والے وفد میں شامل ہیں اس سے پہلے نواز شریف کی سربراہی میں ایک وفد لاہور سے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوا تھا جہاں سے انہیں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بیلاروس جانا تھا ذرائع کے مطابق نواز شریف بیلاروس کے دورے کے بعد لندن روانہ ہوں گے مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس کے صدر کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں اور اس دورے کے دوران مہمان وفد بیلاروس کے صدر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کرے گا

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

13 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

13 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

13 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

13 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

13 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

14 hours ago