اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم کا انڈونیشین صدر سے ٹیلیفونک رابطہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے عیدالفطر کی مبارک باد اور اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورت حال، ایران اور خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، گرم جوش اور دوستانہ گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر اور وہاں کے برادر عوام کو عیدالفطر کی مبارک باد دی اور انڈونیشیا کے صدر نے بھی وزیر اعظم کو عید الفطر کی مبارک باد دی۔دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے عوام اور امت مسلمہ کے لیے امن، استحکام اور خوش حالی کی دعا کی، وزیراعظم نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورت حال، خصوصاً ایران اور خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں نے فوری طور پر کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا اور تمام اختلافات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

13 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

13 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

13 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

13 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

13 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

13 hours ago