اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم کی جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات سعودی تاریخی معاہدے سے آگاہ کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے وزیر اعظم سینٹرل لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچے، وہ لندن میں قیام کے دوران برطانوی حکام اور پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ ہفتے کے روز اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ اس سے پہلے وہ کچھ دیر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا رکے تھے اور وہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے پاک سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا، نواز شریف علاج کے لیے ان دنوں جنیوا میں ہیں تاہم ان کا آئندہ چند روز میں لندن جانے کا امکان ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور عطا تارڑ بھی لندن پہنچے ہیں، وزیراعظم برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکا جائیں گے جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک بھر میں رحمت اللعالمین خاتمُ النبیین حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا یوم ولادت…

16 hours ago

سانحہ پمز ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی…

16 hours ago

پمزہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری عہدے سے ہٹا دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پمزہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم نے وفاقی…

16 hours ago

جامع تحقیقات کی جائیں گی بچوں کی حفاظت ہر حال میں اولین ترجیح ہونی چاہیےاسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پمز ہسپتال…

16 hours ago

سب سے پہلے خود کو احتساب کیلیے پیش کرتا ہوں کوتاہی کے مرتکب افراد کو نہیں چھوڑیں گے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ سانحہ پمز ، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے خود کو احتساب…

17 hours ago

ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویزا اپوائنٹمنٹس کو روک دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت…

17 hours ago