اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا بلکہ اس میں کئی ماہ کا وقت لگا

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا بلکہ اس میں کئی ماہ کا وقت لگا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ ہمیشہ سے موجود تھا۔ دیگر ممالک کی بھی اس معاہدے میں شرکت کے سوال پر اسحٰق ڈار نےکہا کہ اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، تاہم کچھ ممالک خواہش ضرور رکھتے ہیں۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دفاعی معاہدے سے دونوں ممالک خوش ہیں، انہوں نے مشکل وقت میں ہمیشہ سعودی عرب کی جانب سے مدد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے پاکستان پر پابندیوں کے وقت میں ہماری بھرپور حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا. کرنٹ کرائسز اور آئی ایم ایف پیکچ کے لیے بھی برادر اسلامی ملک نے ہمیں سپورٹ کیا اور ہمارے ساتھ کھڑا رہا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 18 ستمبر کو ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ پر دستخط ہوئے، جس کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔یہ معاہدہ دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک بھر میں رحمت اللعالمین خاتمُ النبیین حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا یوم ولادت…

15 hours ago

سانحہ پمز ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی…

15 hours ago

پمزہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری عہدے سے ہٹا دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پمزہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم نے وفاقی…

15 hours ago

جامع تحقیقات کی جائیں گی بچوں کی حفاظت ہر حال میں اولین ترجیح ہونی چاہیےاسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پمز ہسپتال…

16 hours ago

سب سے پہلے خود کو احتساب کیلیے پیش کرتا ہوں کوتاہی کے مرتکب افراد کو نہیں چھوڑیں گے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ سانحہ پمز ، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے خود کو احتساب…

16 hours ago

ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویزا اپوائنٹمنٹس کو روک دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت…

16 hours ago